ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں 5 جولائی کو ہوگا GST پر اہم ورکشاپ : عوام سے استفادے کی اپیل

بھٹکل میں 5 جولائی کو ہوگا GST پر اہم ورکشاپ : عوام سے استفادے کی اپیل

Fri, 30 Jun 2017 20:15:58    S.O. News Service

بھٹکل:30/جون (ایس اؤنیوز) بھٹکل تعلقہ مرچنٹاسوسی ایشن  کے زیر اہتمام 5جولائی کی صبح 30-10بجے رابطہ ہال میں نئے ٹیکس منصوبے جی ایس ٹی ،GST (گوڈس سرویس ٹیکس )کے متعلق ورکشاپ کا  انعقاد کیا گیا ہے جس میں GST  کے تعلق سے مکمل جانکاری فراہم کی جائے گی۔  اس بات کی اطلاع کی اسوسی ایشن کے صدر وینکٹیش پربھو نے  دی۔

جمعہ کی شام نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ  مرکزی حکومت کی طرف سے یکم جولائی  سے  پورے ملک میں جی  ایس ٹی  لاگو ہورہا ہے، مگر اس تعلق سے نہ صرف کاروباری حضرات یہاں تک کہ سرکاری آفسران کو بھی ٹھیک طرح سے جانکاری نہیں ہے۔

جب ملک میں ویاٹ نامی ٹیکس جاری ہوا تھا تو اس وقت ہم نے اپنے تمام گاہکوں کو مکمل جانکاری دی تھی ، لیکن بد قسمتی کی بات یہ ہے کہ جی ایس ٹی کے متعلق افسران کو ہی صحیح معلومات نہیں ہیں، افسران کی طرف سے جاری ہونے والے اخباری بیانات سے عوام پیچیدگی کا شکار ہورہے ہیں اور عوام محسوس کررہے ہیں کہ حکومت کا یہ فیصلہ جلد بازی میں لیا گیا ہے ۔ ہم جی ایس ٹی کی مخالفت نہیں کررہے ہیں بلکہ ہمارا احساس ہے کہ نیا ٹیکس پلان نافذ کرنے سے پہلے صحیح جانکاری نہیں دی گئی ہے، اسی پیچیدگی سے باہر نکلنے کے لئے 5جولائی کو رابطہ ہال میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

مکمل معلومات حاصل کرنے کے لئے ہبلی سے ٹیکس جوائنٹ کمشنر ایس گونڈوراؤ ،کمٹہ ٹیکس محکمہ کے معاون کمشنر بھرتیش کمار اور  ہوناور محکمہ کے آفیسر محمد شریف کو اس ورکشاپ میں  مدعو کیا گیا ہے جو عوام  بالخصوص دکانداروں اور بزنس کمیونٹی کے لوگوں کو جی ایس ٹی کے تعلق سے مکمل معلومات فراہم کریں گے۔ ورکشاپ میں تعلقہ کے مختلف مقامات سے دکان مالکان سمیت 300سے زائد لوگ ورکشاپ میں شریک ہونےکی توقع ہے۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ورکشاپ سے استفادہ کریں۔ جی ایس ٹی کے تعلق سے عوام اپنی طرف سے بھی اس نئے ٹیکس کے بارے میں سوالات کرسکتے ہیں اور معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ اسوسی ایشن کے سکریٹری صدیق اسماعیل ، نائب صدر راجیش نایک، ممبران منڈے سائب محتشم ، امتیاز رکن الدین، پدمنابھ پائی ، منجوناتھ پربھو وغیرہ موجود تھے۔


Share: